چین نے صرف ایک دہائی کے عرصے میں تقریباﹰ 40,000 کلومیٹر تک ہائی اسپیڈ ریل گاڑیوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ یورپی یونین اور امریکا میں اس طرح کی تیز رفتار ٹرینیں بنانے کے منصوبے مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ چین نے یہ کیسے کیا؟ اور کتنی قیمت پر؟ آئیے ان تمام سوالات اور اِن برق رفتار ٹرینوں کے کرہ ارض پر اثرات پر تفصیلی نظر ڈالتے ہیں۔