جنوب مغربی چین میں بجلی کے بحران کے خدشات کم ہو رہے ہیں کیونکہ موسم گرما ختم ہونے کو ہے۔ ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر اور شدید خشک سالی کے بعد برسات کا موسم شروع ہو گیا ہے۔ لیکن بہت سے لوگ اب بھی حالیہ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پریشان ہیں اور خطے کی اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پن بجلی پر انحصار کرنے پر خدشات کا شکار نظر آتے ہیں۔