1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چندریاں ٹو میں خرابی، بھارتی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا

15 جولائی 2019

بھارت نے چاند کے لیے آج پیر کو اپنا مشن روانہ کرنا تھا۔ تاہم اس روانگی کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکام نے اس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی ہے۔

https://p.dw.com/p/3M4rZ
Indien Sriharikota Abbruch Mond Mission
تصویر: AP Photo/M. Swarup

بھارتی خلائی ادارے نے مشن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل آج علی الصبح اعلان کیا کہ مشن کو خلا میں پہچانے والے راکٹ میں تکنیکی خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے وجہ سے اس مشن کو مؤخر کیا جا رہا ہے۔ 

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے ٹویٹر پر لکھا، ''حفاظتی اقدامات کے پیش نظر چندریاں ٹو کی روانگی کو آج مؤخر کر دیا گیا۔ لانچنگ کی اگلی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔‘‘

Indien Sriharikota MkIII-M1 Rakete Mond Mission
تصویر: picture-alliance/dpa/ISRO

’چندريان دوئم‘ نامی مشن پر 141 ملين ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس ميں چاند پر روانہ کيا جانے والا جہاز، بھارت ميں ہی تيار کيا گيا ہے۔ اس مشن کا مقصد چاند کی سطح کا جائزہ لينا، پانی اور معدنیات تلاش کرنا ہے۔

بھارت چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ اپنا مشن اتارنے والا دنیا کاچوتھا ملک بننا چاہتا ہے تاہم اسے ابھی اپنا یہ خواب پورا کرنے میں مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

 

اس ادارے کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہیں۔ سنسکرت میں چندریان کے معنی چاند گاڑی کے ہیں۔ اسے ملک کے جنوبی حصے میں واقع سری ہری کوٹہ کے مرکز سے مقامی وقت کے مطابق صبح دو بج کر اکاون منٹ روانہ کیاجانا تھا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئر مین کے سوان نے قبل ازیں کہا تھا کہ اگر پیر کو کوئی تاخیر ہوئی تو چاند مشن منگل کو بھی روانہ کیا جا سکتا ہے۔