1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے

31 مئی 2019

سن2019 کے ورلڈ کپ کامیدان سج چکا ہےاور پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ ختم ہو چکا ہے،جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ’تو چل میں آیا‘ کی بنیاد پر میچ کھیلا۔ ٹوئٹر پر مزاحیہ ٹوئیٹس کی بہتات دیکھی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/3JZS2
Cricket One-Day Internationals | Nationalmannschaft Pakistan
تصویر: Getty Images/AFP/M. Khaled

سلمان آصف نےایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ٹیموں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آپس میں ہاتھ ملا رہے ہیں اور لکھا ہے،’’وہ در اصل ویسٹ انڈیز والے بڑے بڑے لڑکے لائے ہیں۔‘‘

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر توصیف خان نےایک تصویر اپلوڈ کی جس میں لکھا ہے،’’سب کو بیٹنگ ملی ہے‘‘ ساتھ میں ٹوئیٹ کیا کہ شاید پاکستان کے لیے یہی جیت ہے۔

رز بشیر خان نے بھی ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں ایک شخص یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ سن 1992 میں بھی!!! جس پر چہرے پر تماچہ لگا کر چپ رہنے کو کہا گیا۔‘‘

بنی کشمیری نے لکھا،’’ پاکستان سے نہ ہو پائے گا، یہ پٹاخے او ایل ایکس پر بیچ دو۔

انعم بھٹ نے جرمن سفیر کی تصویر جس میں وہ بارش کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ لکھا ہے’’اس پانی میں ڈوب جائیں۔‘‘

حسن نے یہ لکھا،’’ بھائی یہ میچ تو شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔‘‘


دلاور ملک نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان پوچھ رہے ہیں، سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف کون آؤٹ ہوگا؟ تو امام الحق ہاتھ اٹھا کر کہتے ہیں،’’میں۔‘‘