پہلے سے بحران زدہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے کی ہلاکت خیزی
افغانستان
23 جون 2022
بدھ بائیس جون کے روز افغانستان میں ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک کی شدت سے آنے والے ہلاکت خیز زلزلے نے زبردست تباہی مچائی۔ تاحال ایک ہزار سے زائد انسانی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد کم از کم بھی ڈیڑھ ہزار بنتی ہے۔