1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پنجاب اسمبلی : 25آ زاد امیدوارمسلم لیگ ن میں شامل

26 فروری 2008

پاکستان میں انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کا سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکنے کے بعد سیاسی جوڑ توڑ کے نام پر کامیاب آزاد اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو توڑنے کی کوشش جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/DYEe
پاکستان میں انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی حامی خوشیاں منا رہے ہیں
پاکستان میں انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی حامی خوشیاں منا رہے ہیںتصویر: AP

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب صوبائی انتخابات میں کامیاب ہونے والے کل 38 امےدواروں میں سے 25 نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سربراہ شہباز شریف نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی پاکستان پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو چکی ہے اس لئے اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلوایا جائے ۔