1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی باکسروں کی ناکامی

19 مارچ 2008

اولمپک میں باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستان کا کوئی بھی باکسر نمائندگی نہیں کر سکے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی پاکستانی باکسر کوالیفائی نہیں کر سکا ۔

https://p.dw.com/p/DYME

اولمپک 2008 کے لئے باکسنگ کے کوالیفائنگ مقابلے قازقستان کے دارلحکومت الماتے میں منعقد ہوئ۔ پاکستان کی طرف سے ان مقابلوں میں پانچ باکسرز نے حصہ لیا ۔ پہلے روز باکسر علی محمد اور احمد علی نے شکست کھائی ۔ دوسرے روز بقیہ تینوں باکسر ، عابد علی ، نعمان کریم اور اصغر علی شاہ بھی اپنے مقابلوں میں ہار گئے۔ جس کے ساتھ ہی پاکستان کے اولمپک میں شرکت کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ اولمپک میں پاکستان کی جانب سے کوئی باکسر شرکت نہیں کر رہا۔