1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹینس: نئی خواتین کھلاڑی آسٹریلین اوپن جیتنے کے لیے پرامید

عابد حسین
14 جنوری 2018

ٹینس کا پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ پیر پندرہ جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ رواں برس کا پہلا اہم ٹورنامنٹ ہے اور اس کی میزبانی ہر سال کی طرح میلبورن شہر کو حاصل ہے۔

https://p.dw.com/p/2qp7W
Tennis China Peking Simona Halep
تصویر: picture-allianc /dpa/AP/M. Schiefelbein

امریکا کی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کی عدم موجودگی میں کئی ابھرتی ہوئی خواتین کھلاڑی پرامید ہیں کہ وہ آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ ان میں خاص طور پر رومانیہ کی سیمونے ہیلیپ اور ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اہم ہیں۔ ووزنیاکی نئی کھلاڑیوں میں شمار نہیں کی جا سکتیں لیکن وہ کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ ابھی تک جیت نہیں سکی ہیں۔

سیرینا ولیمز شادی کے بعد اب ماں بن چکی ہیں اور اس باعث وہ گزشتہ برس کے آخری دو ٹورنامنٹس میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔ اس کی توقع تھی کہ وہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

انجلیک کیربر کے لیے جرمن صدر کا خصوصی پیغام

ژیلینا اوسٹاپینکو نے حیران کر دیا

ریکارڈ: ندال دس بار فرنچ اوپن جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ندال پھر سے عالمی نمبر ایک

سن 2017 میں فرنچ اوپن میں سیرینا ولیمز کی عدم موجودگی میں ژیلینا اوسٹاپینکو نے کامیابی حاصل کی تھی اور یُو ایس اوپن میں امریکا کی ابھرتی ہوئی نئی کھلاڑی سلون اسٹیفنز کو ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ان ٹورنامنٹس میں کامیابی کے بعد سے یہ دونوں کھلاڑی مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

اس صورت حال میں رومانیہ کی سیمون ہیلیپ کے امکانات زیادہ خیال کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں وہ عالمی رینکنگ میں پہلی پانچ پوزیشنوں میں شامل ہوئی تھیں لیکن پھر اُن کی کامیابی کا گراف گرتا چلا گیا۔ یہی حال کیرولین ووزنیاکی کا ہے، وہ بھی عالمی نمبر ایک رہی ہیں لیکن کوئی ایک گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھیں۔

Frankreich Ostapenko gewinnt die French Open 2017
سن 2017 میں فرنچ اوپن میں سیرینا ولیمز کی عدم موجودگی میں ژیلینا اوسٹاپینکو نے کامیابی حاصل کی تھیتصویر: picture alliance/AP Photo/C. Ena

گزشتہ برس ومبلڈن جیتنے والی ہسپانوی خاتون گاربینے موگوروسا بھی انجریز کا شکار ہیں اور ابھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ اُن کی کامیابی کے حوالے سے ماہرین یقین کے ساتھ کچھ بھی نہیں کہہ پا رہے ہیں۔

حالیہ چند مہینوں میں ووزنیاکی کے کھیل میں ایک نئی تازگی دیکھی گئی ہے۔ اس تناظر میں وہ خود بھی کہتی ہیں کہ انہوں نے کھیل کے ہر شعبے کو بہتر بنایا ہے اور اس باعث وہ توقع رکھتی ہیں کہ آسٹریلین اوپن میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ سیمون ہیلیپ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلین اوپن میں سرخ لباس زیب تن کریں گی کیونکہ وہ اس رنگ کو اپنے لیے خوش بختی کا باعث خیال کرتی ہیں۔

ان کے علاوہ کئی اور ابھرتی خواتین ہیں، جن کے کھیل پر ماہرین نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آسٹریلین اوپن میں نئی خواتین کھلاڑیوں میں سے کوئی ایک ٹرافی جیت سکتی ہے۔

پولیو سے متاثرہ، وہیل چیئر ٹیبل ٹینس چمپیئن