ٹینا ٹرنر ’کوئین آف راک این رول‘ انتقال کر گئیں
25 مئی 2023طویل عرصے تک موسیقی کے عالمی اسٹیج پر راج کرنے اور 'راک این رول کی ملکہ‘ کے نام سے مشہور ٹینا ٹرنر بدھ کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ان کے نمائندوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی نژاد سوئس گلوگارہ زیورخ کے قریب اپنے گھر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیاب فلموں میں ''واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ اور ''(سمپلی) دی بیسٹ‘‘ تھیں۔
ان کی وفات پر دنیا بھر سے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔رولنگ اسٹونز کے مرکزی گلوکار مک جیگر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کھا کہ انہیں اس خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔
'جادو لاکھوں'
ٹینا 1990ء کی دہائی میں اپنے جرمن پارٹنر ایرون باخ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ منتقل ہو گئی تھیں، جہاں انہوں نے 2013 ء میں شادی کر لی تھی۔ ٹینا کے آفیشل فیس بک پیج نے بدھ کی شام ان کے انتقال کا اعلان کیا۔ اس پیج پر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا گیا، ''انہوں نے اپنی موسیقی اور زندگی کے لیے اپنے بے پناہ جذبے کے ساتھ دنیا بھر کے لاکھوں مداحوں کو مسحور کیا اور آنے والے کل کے ستاروں کو متاثر کیا۔‘‘
میوزک لیجنڈ کی موت پر ماتم
اداکار جارج ٹیکی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ٹرنر کو ان کے مشہور گانوں میں سے کچھ کے بول استعمال کرتے ہوئے یاد رکھا۔ انہوں نے لکھا، ''انہوں نے ہمیں محبت کا مطلب سمجھایا اور ہمیں واقعی ایک اور ہیرو کی ضرورت تھی۔ اور یہ ہیرو وہ تھیں۔‘‘
برطانوی ماڈل نومی کیمبل نے انسٹاگرام پر لکھا، ''آپ سا کوئی دوسرا نہیں ہوگا۔ آپ کے ساتھ گزرے اپنے وقت کی قدر کرتی ہوں۔‘‘ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ ان کی موت' ناقابل یقین حد تک افسوسناک خبر‘ ہے اور ان لوگوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جو ان سے اور موسیقی کی صنعت سے پیار کرتے ہیں۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا کہ ٹرنر 'اسٹیج پر چمک گئیں‘ اور یہ کہ ان کی 'وراثت ہمیشہ ستاروں کے درمیان زندہ رہے گی۔‘
ٹرنر کے اسٹارڈم میں اضافہ
ٹرنر کا آغاز ایک عام پس منظر کے ساتھ ہوا تھا۔ ان کی پیدائش امریکی ریاست ٹینیسی میں سن 1939میں ہوئی، ان کا نام اینا مے بل لاک رکھا گیا ۔ شہرت کے ساتھ اس کا پہلا سامنا، ان کے سابق شوہر آئیک ٹرنر کے ساتھ پرفارمنس کے دوران ہوا۔ اس بیس سالہ ازدواجی تعلق میں انہیں جسمانی اور جذباتی زیادتیوں کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ بعد میں انہوں نے یہ رشتہ ختم کر دیا اور وہ گھریلو تشدد کے بارے میں کھل کر بات کرنے والی پہلی مشہور شخصیات میں سے ایک بن گئیں۔
ش ر ⁄ ک م (رؤئٹرز، اے پی، ڈی پی اے)