1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ٹیلی ویژن دیکھنا صحت کے لیے نقصان دہ‘

William Yang/ بینش جاوید
3 اکتوبر 2017

ٹیلی ویژن  دیکھنا انتہائی معلوماتی اور تفریحی ہوسکتا ہے، مگر اس بابت اعتدال ضروری ہے کیوں کہ دوسری صورت میں یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2l9g8
تصویر: Colourbox

جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کی جانب سے  ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ سے زائد یا لگاتار کئی گھنٹوں تک ٹی وی دیکھنے سے آپ 'پلمونری امبولزم' کے مرض کا شکار ہو سکتے ہیں، جس کے باعث انسانی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Bildergalerie IFA 2017
تصویر: Getty Images/AFP/T. Schwarz

 

'پلمونری امبولزم' پھیپھڑوں کی مرکزی شریانوں میں بننے والے خون کے لوتھڑوں کو کہا جاتا ہے جو عموماً شریانوں میں خون کی گردش سست کر دیتے ہیں یا رکاوٹ کا باعث بنتے  ہیں۔ اس مرض کے باعث کوئی شخص مر بھی سکتا ہے۔

 'پلمونری امبولزم' کی  عام علامات میں سینے میں درد ، سانس لینے میں مشکلات اور ٹانگوں میں درد کے ساتھ بخار کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں ان علامات کے ظاہر ہونے پر فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

انسانی جسم کا ساکن حالت میں رہنا اس کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ جدید دور میں جہاں بہت سی آسانیاں میسر ہیں وہیں انٹرنیٹ پر موبائل فون ، کمپیوٹر اور ٹیلی ویژن پر ناظرین کو ان کے پسندیدہ پروگرام تک رسائی بھی آسان ہو گئی ہے، جو کئی گھنٹوں تک انسان کو محو رکھتی ہے۔ اس مرض کے خلاف حفاظت کا بہترین طریقہ باقاعدگی سے ورزش کرنا ہے۔

ہپناٹائز کر دینے والا ’سلو ٹی وی‘

جرمن ٹی وی پر بڑی عمر کی خواتین کیوں کم ہی دکھائی دیتی ہیں؟

کنزیومر الیکٹرانک شو، جدید ٹیلی وژن مرکز نگاہ