1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹوکیو اولمپک، چار دہائیوں بعد بھارتی ہاکی ٹیم کی کامیابی

5 اگست 2021

بھارتی قومی ہاکی ٹیم نے اولمپک مقابلوں میں جرمنی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اکتالیس برسوں بعد بھارتی ہاکی ٹیم اولمپک مقابلوں میں کوئی میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3yaMM
Tokio 2020 | Hockey | Bronze für Indien
تصویر: John Locher/AP Photo/picture alliance

ٹوکیو میں جاری اولمپک مقابلوں کے سلسلے میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے ایک ہاکی میچ میں بھارت نے جرمنی کو پانچ صفر سے مات دے دی ہے۔ ماضی میں ہاکی کی عظیم ٹیم قرار دی جانے والی بھارتی ٹیم نے چار دہائیوں بعد اس اہم ٹورنامنٹ میں کوئی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔

ماضی میں ہاکی کی دنیا میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے عمدہ کھیل کی وجہ سے شہرہ آفاق تھیں۔ یہ دونوں ٹیمیں روایتی حریف تو تھیں ہی لیکن ان کے خلاف کھیلنے والی یورپی ٹیمیں بھی ان سے خوف کھاتی تھیں۔

تاہم اس کھیل کے بدلتے ہوئے تقاضوں اور قوانین کے ساتھ ساتھ اس کھیل کے حوالے سے متعلقہ ممالک کی حکومتوں کی عدم توجہی اس کھیل میں زوال کا باعث بنی۔

بھارتی ہاکی ٹیم اولمپک مقابلوں میں اب بھی سب سے زیادہ کامیاب ٹیم ہے، جس نے آٹھ مرتبہ مختلف تمغے حاصل کیے ہیں۔ تاہم سن انیس سو اسّی کے بعد سے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم ایک میڈل بھی نا جیت سکی تھی۔

جرمنی کے خلاف فیصلہ کن گول کرنے والے بھارتی کھلاڑی سمرنجیت سنگھ نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا، ''یہ میرا خواب تھا اور یہ ایک ناقابل فراموش تجربہ رہے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سخت مقابلہ تھا تاہم انہوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا، ''آج ہم نے ایک اعشاریہ تین بلین بھارتیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں‘‘۔

جرمن ٹیم کی شکست کی وجہ سے وہ سن دو ہزار کے بعد پہلی مرتبہ اولمپک مقابلوں میں کوئی میڈل جیتے بغیر ہی وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہو گی۔ جرمن ٹیم نے سن دو ہزار چار اور سن دو ہزار سولہ میں کانسی کا تمغہ جبکہ سن دو ہزار آٹھ اور سن دو ہزار بارہ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ع ب/ ک م (خبر رساں ادارے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں