والدین پانچ سالہ بیٹی کو ایئرپورٹ پر بھول گئے
3 اکتوبر 2018جرمن شہر اشٹٹ گارٹ کے ایئرپورٹ کی سکیورٹی حکام ایک پانچ سالہ بچی کو مقامی پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی کے اہلکاروں کو یہ بچی ایک ٹرمینل کے پاس اکیلے گھومتی ہوئی ملی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے بچی کے والدین کو مطلع کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر سسٹم پر کئی بار اعلانات کیے جو بے سود رہے۔ جس کے بعد اس بچی کو ایئرپورٹ پر ہی موجود پولیس کے مرکز پر پہنچا دیا گیا۔
یہ بچی بظاہر اپنے والدین کے ساتھ چھٹیاں منانے کے بعد واپس لوٹی تھی۔ ایئرپورٹ سے اس بچی کے والدین اپنی اپنی کاروں پر گھر روانہ ہو گئے اور اس غلط فہمی میں رہے کہ دوسرا شخص بچی کو بھی اپنے ساتھ کار میں لے گیا ہو گا۔
تاہم کچھ دیر بعد بچی کی والدہ نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا جبکہ اس کا والد جنوبی جرمنی کے اس ائیرپورٹ اس بچی کو لینے واپس پہنچا۔ پولیس کے مطابق بچی بالکل محفوظ اور خیریت سے تھی۔
ا ب ا / ع ح (اے ایف پی، ڈی پی اے)