1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نوبل انعام برائے کیمیا کا اعلان

7 اکتوبر 2009

طب اور طبیعات کے بعد عالمی نوبل انعام برائے کیما بھی دو امریکی سائنس دانوں کے نام رہا البتہ انعام کے شریک حقدار ایک اسرائیلی سائنس دان کو بھی قراردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/K1Av
اسرائیلی کیما دان ادا یوناتھتصویر: AP

جن کیمیا دانوں کو نوبل انعام ملا ہے ان کے نام ہے Venkatraman Ramakrishnan، Thomas Steitz اور AdaYonath ۔ ان کیمیا دانوں کی تحقیق سے امید کی جارہی ہے کہ نئی اور مزید موثراینٹی بائیوٹکس کی تیاری میں مدد ملے گی۔

کیمیادانوں کی انعام یافتہ تحقیق، جانداروں میں موجود لااد مقدار کے cells یعنی خلیوں کے اہم عضوRibosomes سے متعلق تھی، جو دراصل پروٹین پیدا کرنے کاکام کرتے ہیں۔

Pressebilder Synthetische Biologie Flash-Galerie
تصویر: MPI für Informatik / Bock

جانداروں میں موجود خلیوں کے اندر پائے جانے والے DNA کے مالیکیول میں اس جسم کی مکمل ساخت کا نقشہ موجود ہوتا ہے۔ نئی تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ Ribosome ہی ہیں جو اس ساخت کو زندگی میں تبدیل کرتے ہیں۔

انسانی زندگی کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ان Ribosome سے متعلق اس نئی معلومات کے بعد اب امید ہوچلی ہے کہ مختلف بیمیاریوں سے بچاو کی ادویات کی تیاری میں کافی بہتری آ سکے گی۔

اسٹاک ہوم میں نوبل جیوری نے اپنے تبصرے میں کہا کہ Ribosome سے متعلق ان سائنس دانوں کے تیار کردہ ماڈل سے استفادہ کرتے ہوے اب جان بچانے والی کارگر ادویات کی تیاری میں براہ راست مدد ملے گی اور انسانی صحت کو لاحق بہت سی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔

پچھلے سال بھی دو امریکی Martin Chalfie اور Roger Tsien جبکہ ان کے ساتھ ایک جاپانی سائنس دان Osamu Shimomure کیما کا نوبل انعام جیتنے کے حقدار قرار پائے تھے۔

سائنس، ادب اور امن سے متعلق نوبل انعامات کا سلسلہ سال 1901ئ سے انیسوی صدی کے مایہ ناز محقق اور تاجر Alferd Noble کی وصیت کے مطابق جاری ہے۔ اس سال کامیاب قرارپانے والوں میں انعامات دینے کی باقائدہ تقریب اگلے ماہ اوسلو اور اس‍ٹاک ہوم میں ہوگی۔

رپورٹ: شادی خان سیف

اادارت: کشور مصطفٰی