کیا آپ جانتے ہیں کہ سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت کس طرح کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں؟ ایسی نایاب اور انتہائی مہنگی گاڑیوں میں بہت مؤثر حفاظتی انتظامات کے ساتھ ساتھ کئی لگژری سہولیات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھیے کہ جرمنی کے وفاقی چانسلر کی اسپیشل مرسیڈیز گاڑی کن سہولیات سے لیس ہے۔