1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میزائل حملوں میں 80 امریکی مارے گئے، ایرانی ٹیلی وژن

8 جنوری 2020

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں موجود امریکی اہداف پر ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 80 امریکی مارے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3VsHv
Irak Militärbasis
تصویر: picture-alliance/AP Photo/N. Nasser

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں موجود امریکی اہداف پر ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 80 ''امریکی دہشت گرد‘‘ مارے گئے ہیں۔ ایرانی ٹیلی وژن کے مطابق ان حملوں کے دوران 15 میزائل داغے گئے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں روکا جا سکا۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے ملک کی طاقتور فورس پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اگر امریکا نے کوئی جوابی کارروائی کی تو ایران نے علاقے میں 100 دیگر اہداف کو اپنے نشانے پر لیا ہوا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں اور دیگر جنگی ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Iran Trauerzeremonie für getöteten General Soleimani in Teheran
یران کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام ہے جنہیں جمعہ تین جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔تصویر: picture-alliance/AP Photo/E. Noroozi

ایران نے آج بدھ آٹھ جنوری کو علی الصبح امریکی سربراہی میں عراق میں تعینات اتحادی افواج کے دو اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام ہے جنہیں جمعہ تین جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس امریکی اقدام کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر دنیا بھر سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کون تھے؟

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ع ح (روئٹرز)