ہجرت دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر اگر آپ نے کوئی انتہائی کٹھن راستہ عبور کرنا ہو۔ ایسا ہی ایک جان لیوا راستہ پاناما کے جنگلات سے ہو کر گزرتا ہے جسے ڈیرین گیپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے تارکین وطن یہاں اپنی زندگیاں تک داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔