ساٹھ کوہ پیماؤں کی ایک بین الاقوامی ٹیم موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے۔ ٹو کو سر کرنے کے لیے تیار ہے۔ ابھی تک اس چوٹی کو موسم سرما میں سر نہیں کیا جا سکا ہے۔ اکیس دسمبر کو شروع ہونے والی یہ مہم پروگرام کے مطابق دو ماہ تک جاری رہے گی اور توقع ہے کہ اٹھائیس فروری کو مکمل ہو جائے گی۔