1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

29 فروری 2016
https://p.dw.com/p/1I3uu
ممتاز قادری
تصویر: picture-alliance/dpa/Md Nadeem

سابق گورنر پنجاب کے قاتل ممتاز قادری کو آج پیر کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ قادری نے 2011ء میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ممتاز قادری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صبح قریب ساڑھے چار بجے پھانسی دی گئی۔ قبل ازیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب قادری کے اہل خانہ کی اس سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ممتاز قادری نے اپنی سزائے موت کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے بھی اپیلیں کی تھی، تاہم اس کی تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں تھیں۔ ملکی صدر کی طرف سے بھی رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد قادری کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد