پانچ عشروں سے زائد عرصے سے پاکستانی ٹیلی وژن پر بحیثیت ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اداکارہ چھائی ہوئی ثمینہ احمد نے 76 سال کی عمر میں ایک نئے جیون ساتھی کے ساتھ جرمنی آ کر اپنا نیا گھر بسا لیا۔ ثمینہ احمد اور منظر صحبائی برلن میں ایک خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں۔