یہاں ہر شاٹ میں ایک کہانی ہے، ہر گیند کے پیچے ایک خواب، کھلاڑی بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف رنز بنا رہے ہیں بلکہ اپنی ہمت کی داد بٹورنے کی کوشش میں بھی ہیں۔ یہ خصوصی کرکٹ میچ افغان رفیوجز اور میزبان کمیونٹی کے اُن کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جو کسی بھی جسمانی معذوری سے دوچار ہو کر چلنے سے محروم ہو گئے ہیں۔ عفیفہ نصر اللہ پشاور سے۔