مشرقی یورپ کی سیاحت: سلوواکیہ
یوکرینی جنگ کی وجہ سے سیاحت کے شوقین افراد اب چھٹیاں منانے وسطی اور مشرقی یورپ کا رُخ کر رہے ہیں۔ ہمسایہ ممالک میں جانے کا مطلب کہیں دور جانا بھی نہیں۔ آئیے سلوواکیہ چلتے ہیں۔
پرسکون دارالحکومت
براٹسلاوا پانچ لاکھ آبادی کا شہر ہے اور سلوواکیہ کا دارالحکومت بھی ہے۔ اس کو ایک پرسکون شہر قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا مرکزِ شہر باروک کلچر کا حامل ہے اور اس میں چہل قدمی ایک مختلف تجربہ۔ اس کا ایک حسن براٹٰیسلاوا قلعہ بھی ہے، جو ایک چٹان پر واقع ہے۔ اس اس قلعے میں تاریخ کا میوزیم ہے۔
حیران کن مناظر: اسپیز کا محل
سلوواکیہ شاندار محلات کا ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر 27 ہزار شہریوں کے لیے ایک تاریخی محل موجود ہے۔ اسپیز کاسل وسطی یورپ کے بڑے محلات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل ہے۔ اس پر پہنچ کر ٹاٹرا پہاڑی سلسلے کا نظارہ بھی ممکن ہے۔
سبز نخلستان: ٹاٹرا نیشنل پارک
سلوواکیہ کے شمال میں یہ نیشنل پارک سن 1949 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس طرح یہ ملک کا پرانا نیشنل پارک ہے۔ اس میں قدیم طرزِ زندگی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسی میں مارٹن سکانزن نامی مشہور اوپن ایئر تھیئٹر بھی ہے۔ کئی جانور اور پھلوں کی اقسام بھی اس نیشنل پارک میں پائی جاتی ہیں۔ جانوروں میں بھوری رنگت والا ریچھ اور بکری کی شکل والا ہرن بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ماضی کا سفر: مارٹن اوپن ایئر تھیئٹر
سلوواکیہ میں ایک درجن سے زائد اوپن ایئر تھیئٹر ہیں۔ ان تھیئٹر میں فنکار صدیوں پرانی تہذیب کو پیش کرتے ہیں۔ ان سب اوپن ایئر تھیئٹرز میں مارٹن سکانزن کو شائقین بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اس کا طرزِ تعمیر انیسویں صدی کا ہے اور یہ شمال مغربی سلوواکیہ میں واقع ہے۔
لپٹووسکا مارا ریزروائر
لپٹووسکا مارا کے پانی کے ذخیرے کو سلوواکیہ میں سب بڑا ریزروائر قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ملک میں دریائے وا کے سیلاب میں کمی ہوئی اور توانائی کے حصول کا بھی ایک ذریعہ بنا۔ اس کی تعمیر کے دوران 12 دیہات اور کئی تاریخی و ثقافتی مقامات بھی پوری طرح پانی میں ڈوب گئے۔ اس کے ایک کنارے پر تفریحی مقام مارا کیمپنگ ہے۔ یہاں کشتی رانی، سرفنگ اور نہانے یا پیراکی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
زیرِ زمین سفر، سلوواکیہ کی غاریں
اوچٹنسکا ارگونائٹ غار کا نظارہ بھی حیران کن ہے۔ یہ دنیا کے ان چند مقامات میں سے ہے جہاں ارگونائٹ معدنی دولت کی تہیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ بقیہ اس معدنی دولت کی غاریں لاطینی امریکا میں پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور بیلیانسکا غار (تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے) کے باہر موسم گرما میں مختلف کنسرٹس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کوشِٹسے کی رونقیں
سلوواکیہ کا دوسرا بڑا شہر کوشٹسے ہے۔ اس کو سن 2013 میں یورپی ثقافتی دارالحکومت بھی قرار دیا گیا تھا۔ اس شہر کو سلوواکیہ کا مالیاتی اور ثقافتی مرکز بھی خیال کیا جاتا ہے۔ کوشٹسے میں سلوواکیہ کا سب سے بڑا چڑیا گھر موجود ہے۔ اسی شہر میں سینٹ ایلزبتھ کیتھڈرل نہایت پرشکوہ ہے۔
چھپا خزانہ: مورانسکا پلانینا نیشنل پارک
وسطی سلوواکیہ میں پہاڑوں اور محفوظ قدری مناظر کا حامل مورانسکا پلانینا نیشنل پارک واقع ہے۔ اس میں پانی کی لہروں سے پہاڑوں پر بننے والے نشانات بھی شاندار ہیں۔ اس نیشنل پارک کا سارا منطر ہزاروں سالوں میں تخلیق ہوا اور اب بھی سلامت ہے۔ اس میں پہاڑی راستوں سے ہائیکرز بہت رغبت رکھتے ہیں۔ قدیمی موران قلعہ بھی اندر موجود ہے۔
ذائقوں کی جہت
سلوواکیہ کے کھانے اپنی لذت کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ ان میں مشہور چیک اسٹائل ڈمپلنگ لوگوں کو بہت مرغوب ہے۔ تصویر میں سلوواکیہ کی ایک خاص ڈش بریڈسا دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ بھیڑ کے دودھ سے بنے پنیر سے تیار کی جاتی ہے۔ اس کو اکثر آلو کی ڈمپلنگ کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔۔
چھوٹا ملک بڑا دل
اس ملک کی آبادی محض 50 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے لیکن اس ملک میں چار لاکھ یوکرینی مہاجرین کو پناہ دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ان مہاجرین کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے تھے۔ ملکی وزیر اعظم نے اس صورت حال کے تناظر میں کہا تھا کہ ان کے ملک کے شہریوں کے دل بہت بڑے ہیں۔