اگست 2014ء میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے شمالی عراق میں سِنجار پر قبضہ کر لیا اور ایزدی آبادی کا قتلِ عام کیا۔ اب کرد پیش مرگا نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ اس قتلِ عام میں خدیر معجزانہ طور پر بچ گیا اور اب ایک بار پھر اُس مقتل پر واپس گیا ہے۔