پاکستان سے بہتر زندگی کی تلاش ميں يورپ کی طرف نکلنے والے کئی افراد کئی سال سے لاپتہ ہيں۔ نہ ہی امدادی تنظيموں کو ان کے بارے ميں علم ہے اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو۔ ترک شہر وان ميں واقع ايک قبرستان ميں ايسے سينکڑوں افراد دفن ہيں، جو راستے ميں دم توڑ گئے اور جن کی شناخت کا کوئی علم نہيں۔