1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قدیم چینی مصوری کا شاہکار، صدیوں بعد نمائش

25 مئی 2011

چین کی انتہائی قدیم اور سب سے مشہور پینٹنگز میں سے ایک، جسے سترہویں صدی میں پھاڑ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا عنقریب ہی اپنی مکمل حالت میں تائیوان میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/11NkW
تصویر: AP

اس نمائش کا اہتمام کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ 360 سال سے بھی زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ شائقین انتہائی تاریخی اہمیت کی حامل اس پینٹنگ کو اس کی مکمل حالت میں دیکھ سکیں گے۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس تصویر کا نام ’’ فُوچون کے پہاڑوں میں رہتے ہوئے‘‘ ہے اور اس تصویر کی نمائش اگلے ہفتے شروع ہو جائے گی۔

Palast Museum in Taipei
تصویر: AP

تائی پے نے نیشنل پیلس میوزیم کی طرف سے بتایا کہ چین نے صدیوں پہلے پھاڑ دی جانے والی اس پینٹنگ کے دونوں حصے کچھ عرصہ قبل عارضی طور پر تائیوان کو مہیا کیے تھے، جہاں انہیں جوڑ کر ماہرین نے تصویر کو اُس کی اصلی حالت میں واپسی کو یقینی بنا لیا۔

نیشنل پیلس میوزیم کے ایک بیان کے مطابق گزشتہ 360 سال سے زائد عرصہ سے اس پھٹی ہوئی تصویر کے دونوں حصوں کو کبھی نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔ یہ تصویر چین میں سن 1271 سے 1368 تک اقتدار میں رہنے والے یوآن شاہی خاندان کے دورے اقتدار میں بنائی گئی تھی۔

اس تصویر کو قدیم چین کے دور کے فنون لطیفہ سے متعلق اہم ترین شاہکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس تصویر کی نمائش دو جون سے لے کر پانچ ستمبر تک تائی پے میں کی جائے گی۔ امکان ہے کہ چین میں اس پینٹنگ کو اس کی موجودہ حالت میں نمائش کے لیے سرے سے رکھا ہی نہیں جائے گا۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں