حمل کے اوائل میں جنین کی جنس جاننا دورِ جدید کی کئی سہولیات میں سے ایک ضرور ہے، لیکن چند پدرسری معاشروں میں یہ قبل از پیدائش بچے کی جنس کا انکشاف حاملہ خواتین کے لیے ایک زحمت بن جاتا ہے۔ کیونکہ لڑکی ہونے کی صورت میں اکثر ماؤں کو تشدد کے ذریعے اسقاطِ حمل پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش میں ہائی کورٹ نے قبل از پیدائش بچوں کے جنس کی شناخت ظاہر کرنے کو روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔