جرمنی نے یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے لاکھوں یورو کی سرمایہ کاری کی ہے۔ امید کی جا رہی کہ اس ٹورنامنٹ میں شریک چوبیس ٹیموں کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں شائقین اور سیاح ملک میں خوب پیسہ خرچ کریں گے اور قومی معیشت کو منافع پہنچائیں گے۔