دو ہزار کے قریب اسرائیلی رضا کار فلسطینی مریضوں کو مغربی کنارے سے اسرائیلی علاقوں میں واقع ہسپتالوں تک پہنچانے میں مدد کر رہے ہیں تاکہ انہیں علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی حاصل ہو سکے۔ ’روڈ ٹو ریکوری‘ نامی اس منصوبے کے تحت سالانہ بیس ہزار سے زائد فلسطینی مریضوں کو یہ سہولت مہیا کی جاتی ہے۔