1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

طیارے میں تکنیکی مسائل، بیئربوک کے دورہ بحرالکاہل میں تاخیر

14 اگست 2023

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ طیارے میں مسائل کی وجہ سے جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک کی سفارت کاری کی کوششوں میں خلل پڑا ہو۔ اس بار بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا جانے والی ان کی پرواز کو ابوظہبی میں رکنا پڑ گیا۔

https://p.dw.com/p/4V7qV
جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک اب ظہبی ایئر پورٹ پر
ابوظہبی میں ایندھن بھرنے کے لیے رکنے کے بعد بیئربوک اور ان کے وفد کو لے جانے والی فلائٹ میں ایندھن کا کچھ مسئلہ پیدا ہوا، جسے راستے سے ہی واپس موڑنا پڑا اور جہاز ابو ظہبی واپس آ گیاتصویر: Michael Kappeler/dpa/picture alliance

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک 14 اگست پیر کی صبح ابوظہبی میں اس وقت پھنس گئیں، جب ان کے طیارے کو بعض تکنیکی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 

روسی جنگی جرائم کو ختم کرانا جرمنی کی ذمہ داری، بیئربوک

جرمن وزیر خارجہ بیئربوک بحرالکاہل امور سے متعلق ایک ہفتہ طویل اپنے سفر کے آغاز کے لیے آسٹریلیا جا رہی تھیں۔ اس دورے کے دوران وہ نیوزی لینڈ اور فیجی میں بھی رہنماؤں سے بات چیت کریں گی۔

یمن میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی ضروری، جرمنی

ابوظہبی میں ایندھن بھرنے کے لیے رکنے کے بعد بیئربوک اور ان کے وفد کو لے جانے والی فلائٹ میں ایندھن کا کچھ مسئلہ پیدا ہوا، جسے راستے سے ہی واپس موڑنا پڑا اور جہاز ابو ظہبی واپس آ گیا۔ 

جرمن وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

جرمن دفتر خارجہ کے ترجمان سیباستیان فشر، جو اسی جہاز میں موجود تھے، نے وضاحت کی، ’’تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہمیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر ابوظہبی واپس جانا پڑا۔ مزید سفری انتظامات کے لیے فی الحال آپشن پر بات ہو رہی ہے۔‘‘

چین نے جرمن وزیر کا دورہ اچانک کیوں منسوخ کر دیا؟

وزیر خارجہ کے ساتھ سفر کرنے والے صحافی پیٹرک ڈیک مین نے ایکس (ٹوئٹر)  پر لکھا کہ پہلے طیارے میں ہونے والی خرابی اور نقصان کا تعین کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملہ لیبر قوانین کی وجوہات کی بنا پر فوری طور پر پرواز جاری نہیں رکھ سکا۔

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک
مئی کے وسط میں سرکاری طیارے کے ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے بھی بیئربوک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پھنس گئی تھیںتصویر: Florian Gaertner/photothek/picture alliance

ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی جہاز کے کپتان نے مسافروں کو آگاہ کیا کہ لینڈنگ فلیپس کے کھنچاؤ میں بعض مسائل کا سامنا ہے۔

سفارت کاری میں خلل

یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب طیارے میں بعض مسائل کی وجہ سے جرمن سفارت کاری کے عمل میں خلل پڑا ہو۔ مئی کے وسط میں سرکاری طیارے کے ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے بھی بیئربوک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پھنس گئی تھیں۔

گزشتہ برس زبردست برف کی وجہ سے ہوائی جہاز  کو آئرلینڈ میں لینڈ کرنا پڑا تھا اور اس کے سبب انہیں اپنے برطانوی ہم منصب سے اپنی ملاقات کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

بیئربوک کا آسٹریلیا کا پہلا دورہ

آسٹریلیا کے اپنے دورے کے دوران جرمن وزیر خارجہ دارالحکومت کینبرا اور سڈنی دونوں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ سڈنی میں ان کا وزیر خارجہ پینی وونگ سے ملاقات کا بھی منصوبہ ہے۔

جرمن دفتر خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق بیئربوک علاقائی شراکت داروں کے ساتھ جن اہم امور پر بات کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، اس میں اقتصادی سلامتی، یوکرین کے خلاف روس کی جنگ اور ہند بحرالکاہل میں چینی کردار جیسے موضوعات شامل ہیں۔

بیئربوک منگل کے روز کینبرا میں انسٹیٹیوٹ فار ایبوریجنل اسٹڈیز میں مقامی کورنا نسل کے لوگوں کی ایک تقریب میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں، جہاں وہ ان کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔

 ص ز/  (ڈی پی اے، ڈی ڈبلیو ذرائع)

ہمیں کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، جرمن وزیر خارجہ