1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شامی شخص پر کُتے چھوڑنے والے جرمن شہری کو چار سال قید

13 دسمبر 2018

جرمن شہر ماگڈے برگ کی عدالت نے ایک چوبیس سالہ جرمن شخص کو ایک پارک میں پکنک منانے والے ایک شامی خاندان پر اپنے پالتو کتوں کے ذریعے حملہ کرنے کے جرم میں چار برس جیل کی سزا سنا دی ہے۔

https://p.dw.com/p/3A0PF
Landgericht in Magdeburg
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Wolf

جرمن شہر ماگڈے برگ کی عدالت نے ایک چوبیس سالہ جرمن شخص کو ایک پارک میں پکنک منانے والے ایک شامی خاندان پر اپنے پالتو کتوں کے ذریعے حملہ کرنے کے جرم میں چار برس جیل کی سزا سنا دی ہے۔

جرمنی کے مشرقی شہر ماگڈے برگ میں ایک جرمن شہری نے ایک عوامی پارک میں اپنے دو پالتو کتوں کو وہاں موجود شامی خاندان پر چھوڑ دیا۔  پالتو کتوں کے حملے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ عدلیہ کے ترجمان کے مطابق، چوبیس سالہ جرمن شہری کو ایک شخص کو شدید زخمی کرنے کے جرم میں چار برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Symbolbild Hund Tollwut
تصویر: Fotlolia/Dani Vincek

یہ واقعہ رواں برس مئی میں ماگڈے برگ کے ایک عوامی پارک میں پیش آیا۔ عدالت کے مطابق یہ جرمن شہری اپنے کتوں کو اس پارک میں ٹہلا رہا تھا جہاں ایک شامی گھرانہ اس وقت بچوں کے ہمراہ پکنک منا رہا تھا۔ عدالت کے بقول چوبیس سالہ ملزم شامی فیملی پر چیختے ہوئے اپنے پالتو کتوں کو مشتعل کر رہا تھا۔ 

دورہ کیمنٹس، میرکل کا اپنی مہاجر پالیسی کا دفاع

جب اس شامی گھرانے کے انتیس سالہ والد نے ردِ عمل کا اظہار کیا تو جواباﹰ اس نے کتوں کو اس شخص پر چھوڑ دیا۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے یہ شامی والد شدید زخمی ہوگیا۔ 

دیگر حملوں میں ملوث

ماگڈے برگ کی علاقائی عدالت  کے مطابق یہ جرمن شہری ماضی میں بھی اسی نوعیت کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔ عدالت نے بتایا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق اس واقعہ میں اشتعال پھیلانے والا مرکزی شخص یہ جرمن شہری ہی تھا۔ اس کےعلاوہ اس نے رواں برس مارچ میں ایک جرمن شہری اور پھر ایک اور غیر ملکی پر بھی اپنے کتے چھوڑ دیے تھے۔

ع آ / ا ب ا (نیوز ایجنسیاں)