شام ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے، کیری کا انتباہ
24 فروری 2016اشتہار
شام میں گزشتہ قریب پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں شامی صدر بشار الاسد اور اپوزیشن گروپوں نے ہفتہ 27 فروری سے شروع ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔ دوسری طرف امریکا کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر شام میں لڑائی کا سلسلہ نہیں رُکتا تو شام کو ایک ساتھ رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اگر شام میں خانہ جنگی کے لیے عالمی برادری کے اقدامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا اور مزید انتظار کیا جاتا ہے تو شام کو ایک اکائی کے طور پر رکھنا مشکل ہو جائے گا۔