1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شام میں جرمن فوج بھیجنے کا امکان نہیں، جرمن وزیر خارجہ

4 اکتوبر 2018

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔ ہائیکو ماس نے واضح کیا کہ شام میں جرمن فوج بھیجنے کے امکان نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/35we6
USA | US-Außenminister Pompeo empfängt Deutschlands Außenminister Maas
تصویر: Reuters/K. Lamarque

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ ہونے والی اس میٹنگ میں بحر اوقیانوس کے آرپار کے معاملات کو فوقیت حاصل رہی۔

جرمن وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ برلن حکومت شام میں امریکی سرگرمیوں کی حامی تو ہے لیکن وہاں کسی اور ممکنہ کیمیائی حملے کے تناظر میں جرمن فوج بھیجنے کا امکان نہیں کیونکہ اس کے لیے پارلیمانی اجازت ضروری ہے۔ ماس کے مطابق ایسا امکان موجود ہے کہ جرمن پارلیمنٹ فوج روانہ کرنے کی منظوری نہیں دے گی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے اس پر اتفاق کیا کہ کیمیائی حملوں کو روکنا از حد ضروری ہے۔ اسی ملاقات میں شام میں روس اور ایران کی اثراندازی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق جرمن اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں عالمی سلامتی کو درپیش خطرات پر بھی گفتگو کے علاوہ امریکا کی شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی کوششوں پر بھی فوکس کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات تین اکتوبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوئی۔

USA | US-Außenminister Pompeo empfängt Deutschlands Außenminister Maas
جرمن وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات تین اکتوبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوئیتصویر: Reuters/K. Lamarque

جرمن اور امریکی وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تجارتی معاملات، اضافی محصولات، ایرانی جوہری ڈیل اور ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے معاملے پر برلن اور واشنگٹن حکومتوں کے تعلقات میں کھچاؤ پایا جاتا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ برلن ایران کے معاملے پر مختلف موقف اور راستہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ جرمنی ٹرمپ انتظامیہ کے سن دو پندرہ کی ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کرنے پر تنقید کر چکا ہے۔ امریکی اقتصدی پابندیوں کے باوجود یورپ ایران کے ساتھ تجارتی معاملات جاری رکھنے کے لیے اپنا طریقہ کار وضع کر چکا ہے۔

ماس نے اس ملاقات سے قبل ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ یورپ کے باہر امریکا ہی جرمنی کا سب سے قریبی پارٹنر ہے۔ جرمن وزیر خارجہ آج جمعرات کو امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ امریکا کے ٹریڈ کے اعلیٰ اہلکار رابرٹ لائٹزر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں