شام جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ
25 دسمبر 2016روسی وزرات دفاع کے بیان میں بتایا گیا:’’ وزارت دفاع کے طیارے ٹی یو 154 کے ٹکڑے بحیرہ اسود پر پحاس سے ستر میٹر کی گہرائی سے سوچی کے ساحلوں کے قریب سے مل گئے ہیں۔‘‘ فوج کے اس جہاز پر کا اکانوے افراد سوار تھے، جن میں 83 مسافر اور عملے کے آٹھ افراد شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے نے آج اتوار کی صبح سوچی میں واقع آڈلر نامی ایک ہوائی اڈے سے اپنی پرواز کا آغاز کیا تھا اور جس کے تھوڑی ہی دیر بعد یہ طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔
اس طیارے کی منزل شامی شہر الاذقیہ تھی۔ روسی خبر رساں ادارے طاس کے مطابق طیارے پر روسی فوج کے الیگزانڈرف اینسیمبلے کور، فوجی اہلکار ، کچھ موسیقار اور نو صحافی سوار تھے۔ الیگزانڈرف اینسیمبلے معروف روسی فوجی بینڈ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بینڈ کو نئے سال کے موقع پر شامی شہر الاذقیہ میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی بھی مسافر کے بچ جلانے کے حوالے سے کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔