1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمچین

ساڑھے پانچ بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے

27 ستمبر 2022

چینی حکام نے ملک کے صرف ایک صوبے سے کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کرنے والا ایک بڑا گروہ پکڑ لیا ہے۔ اس گروہ کے ترانوے ارکان گرفتار اور ان کے قبضے سے تین سو ملین یوآن بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4HPyJ
cryptocurrencies
تصویر: Daniel Kalker/dpa/picture alliance

چینی دارالحکومت بیجنگ سے منگل ستائیس ستمبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ کارروائی جنوبی چینی صوبے ہُونان میں کی گئی۔ اس صوبے کے شہر ہَینگ یانگ میں پبلک سکیورٹی کے محکمے کی طرف سے بتایا گیا کہ اس نے منی لانڈرنگ کر کے غیر قانونی رقوم کو قانونی سرمائے کی شکل دینے والے ایک بہت بڑے گروہ کا پتہ چلا کر درجنوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

جرمنی کا منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ہُونان کے پبلک سکیورٹی بیورو کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس گروہ پر شبہ ہے کہ اس کے ارکان نے کرپٹو کرنسیوں کی منتقلی کے ذریعے تقریباﹰ 40 بلین یوآن کے برابر رقوم کی منی لانڈرنگ کی۔ یہ رقوم 5.61 بلین امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہیں۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ مالیاتی جراائم کے مرتکب اس گروہ کے بارے میں شبہ ہے کہ اس کے ارکان ٹیلی مواصلاتی ذرائع سے فراڈ کے 300 سے زائد زیر تفتیش واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔

یورپی یونین کا منی لانڈرنگ کے خلاف اعلان جنگ

چینی حکام کے مطابق اب تک اس گروہ کے 93 ارکان گرفتار کیے جا چکے ہیں اور ان کے قبضے سے نقدی کی صورت میں 300 ملین یوآن برآمد ہوئے، جو تقریباﹰ 42 ملین امریکی ڈالر کے برابر بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس گروہ کے ارکان کی ملکیت یا ان کے زیر استعمال رہنے والے 100 سے زائد اسمارٹ فون اور کمپیوٹرز بھی حکام نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

م م / ش ر (روئٹرز)

بٹ کوائن کی قیمت میں ڈرامائی کمی، وجہ کیا ہے؟