1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سابق انڈونیشی صدر عبدالرحمان واحد انتقال کرگئے

31 دسمبر 2009

سابق انڈونیشی صدرعبدالرحمان واحد ایک عالم دین اور سرگرم سیاستدان تھے جنہوں نے سوہارتو کی فوجی حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔تھا۔ ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ میں بھی عبدالرحمان واحد کا کردار انتہائی اہم رہا۔

https://p.dw.com/p/LHbb
عبدالرحمان واحد۔ فائل فوٹوتصویر: AP

انڈونیشیا میں ہزاروں شہری آج جمعرات کو سابق سربراہ مملکت اور ہر دلعزیز سیاستدان عبدالرحمان واحد کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ان کے آبائی علاقے مشرقی جاوا میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہتر سالہ واحد بدھ کو انتقال کرگئےتھے۔

Karte Indonesien (englisch)
انڈونیشیا کا نقشہ

ان کی وفات پر انڈونیشیا میں ایک ہفتے کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران سرخ اور سفید رنگوں والا قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ملک کے مختلف حصوں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا جو کئی دن جاری رہے گا۔

ایک آنکھ سے نابینا عبدالرحمان واحد انڈونیشیا کے سابق حکمران سوہارتو کی طویل فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہوئے تھے۔ انڈونیشیا کے سیاسی منظر نامے پر واحد کا نام سوہارتو کی تین دہائیوں پر پھیلی ہوئی آمریت کے دوران اس وقت عام ہوا تھا جب انہوں نے مسلمان علماء کی ایک ملکی تحریک کی قیادت کی تھی۔

عالمی طوپر عبدالرحمان واحد کو ان کے جمہوریت پسند خیالات اور مذہبی کے وسیع تر علم کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کی سب سےبڑی مسلمان ریاست انڈونیشا میں عبدالرحمان واحد کو یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی تمام مذہبی اقلیتوں کے لئے برابری کی سطح پر جملہ حقوق کی غیر مشروط حمایت کی۔

رپورٹ : شادی خان

ادارت : مقبول ملک