1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ریپ کی شکار لڑکی جان بر نہ ہوسکی

بینش جاوید9 مارچ 2016

بھارت میں اس ہفتے ایک 15 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد جلا دیا گیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج یہ لڑکی انتقال کر گئی۔

https://p.dw.com/p/1I9vl
Indien Polizei in Neu Delhi ARCHIVBILD
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Sharma

پولیس نے ایک 20 سالہ شخص کو بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کے مضافات میں اس لڑکی کا ریپ کرنے اور اسے جلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

اتر پردیش پولیس کے کانسٹیبل یادرام سنگھ نے اس حوالے سے خبر رساں ایجسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حملے کے بعد اس لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا تھا، اس لڑکی کا جسم 95 فیصد جل چکا تھا، یہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاسکی اور آج اپنی زندگی کھو بیٹھی۔ اس لڑکی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Neu Delhi Protest Vergewaltigung Freilassung Indien
تصویر: picture-alliance/dpa/T.Topgyal

تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ 20 سالہ شخص ان کی بیٹی کا کافی عرصے سے پیچھا کر رہا تھا۔ لڑکی کے والد نے اس شخص کے خلاف پولیس کو شکایت بھی کی تھی اور گزشتہ برس پولیس نے اس شخص کو احتیاط برتنے کا بھی کہا تھا۔

تین برس قبل نئی دہلی میں ایک بس میں نوجوان لڑکی کے ریپ کے بعد ملک بھر میں ایسے جرائم کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا اور جنسی حملوں کے خلاف قانون سازی سخت بھی کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتیوں کی حالیہ رپورٹیں بھارت میں ان جرائم کا کثرت سے ہونا ظاہر کرتی ہیں۔