1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک‘

بینش جاوید
7 نومبر 2018

دیوالی کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں آباد ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

https://p.dw.com/p/37nJ7
Tweet von Imran Khan zum Diwali
تصویر: Twitter/PTI

پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، ’’ہماری ہندو برادری کو دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔‘‘

عمران خان کے علاوہ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ''پاکستان اور دنیا بھر میں آباد ہندوؤں کو دیوالی مبارک۔  دیوالی برائی کے خلاف اچھائی کی جیت کی علامت ہے، جس کی جدوجہد جاری ہے۔‘‘

پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، فلم سٹار ماہرہ خان اور دیگر نامور شخصیات نے بھی ہندو برادری کو دیوالی پر مبارک باد پیش کی۔