سنگاپور نمٹنے کی مشقوں میں مصروف
4 فروری 2018سنگاپور میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ مسلح اہلکاروں کے ساتھ مشقیں کی جا رہی ہیں۔ ایک شاپنگ مال میں بھی ایک ’جعلی دہشت گرد‘ کے داخل ہونے اور پھر اس کے انسداد کی ایک باقاعدہ مشق کی گئی، اسی طرح مختلف دیگر مقامات پر بھی اسی انداز کی انسدادی مشقیں جاری ہیں۔
واپس لوٹنے والے جہادیوں سے خطرات بڑھتے ہوئے
جرمنوں کے لیے دہشت گردی اور مہاجرت ’خطرات‘، مطالعاتی رپورٹ
موصل کی بازیابی کا آپریشن اور جرمنی میں دہشت گردی کے خطرات
سنگاپور کو دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس امیر جزیرہ ریاست کا سلامتی یا دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے ریکارڈ مثالی ہے، تاہم رواں ہفتے سنگاپور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ خطے میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کے تناظر میں سنگاپور چاہتا ہے کہ وہ اپنی دفاعی استعداد میں اضافہ کرے۔
کثیرالثقافتی معاشی مرکز کہلانے والے سنگاپور کا شمار گزشتہ برس ’اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ‘ کی محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ٹوکیو کے بعد دوسرے نمبر پر کیا گیا تھا۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ سنگاپور دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، کیوں کہ اس کے ہمسایہ مسلم اکثریتی ممالک میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب ایسا کوئی حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔
سنگاپور کی وزارت داخلہ کی جانب سے خبر رساں ادارے روئٹرز کو ایک ای میل کے ذریعے دیے گئے جواب میں بتایا گیا، ’’سنگاپور سلامتی کے شدید اور سنجیدہ نوعیت کے خطرات کا شکار ہے، جس میں ملک میں موجود شدت پسند عناصر کے ساتھ ساتھ بیرون ملک موجود دہشت گردوں کے حملوں کا خطرہ شامل ہے۔‘‘
سنگاپور کے حکام کے مطابق نوے کی دہائی ہی سے یہ ملک دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، تاہم دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں اور مغربی ممالک میں ایسے حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے انسدادی کارروائیوں کو مزید وسعت دی گئی ہے۔ گزشتہ برس اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے جہادیوں نے سنگاپور کے ہمسایہ ملک فلپائن کے ایک جنوبی شہر پر کچھ عرصے کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔ یہ قبضہ ختم کرانے کے لیے فلپائن کو باقاعدہ فوجی کارروائی کرنا پڑی تھی۔
گزشتہ برس ’ٹیررازم تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ‘ یا دہشت گردی کے خطرات کی معائنہ رپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے لیے سنگاپور ایک اہم ہدف ہے اور حالیہ کچھ برسوں میں اس ملک میں ایسے کسی حملے کی خطرے کی سطح ’بدستور بلند‘ ہے۔