اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حلب سمیت شام بھر میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسی مقصد کی خاطر روسی اور امریکی وزرائے خارجہ ایک اور ملاقات کر رہے ہیں۔ تاہم حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں شامی فورسز کی عسکری کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔