جرمنی: "زہریلی گیس" پھیلنے کے باعث درجنوں افراد بیمار
29 دسمبر 2024گزشتہ روز جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی میں سپر مارکیٹ کے درجنوں صارفین سانس کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مارکیٹ میں "زہریلی گیس" پھیلنے کی وجہ سے پیش آیا۔
جرمن میڈیا کے مطابق، سیکسنی کے قصبے والڈھیم میں گاہک ایک سپر مارکیٹ میں اپنی روزمرہ کی خریداری کرنے میں مصروف تھے، جب نامعلوم افراد کی جانب سے زہریلی گیس کا اسپرے کیا گیا۔
اس اسپرے کے بعد اکتالیس افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سانس لینے میں دشواری کے متعدد افراد کو ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
اس واقعے کے رپورٹ ہونے کے فورا بعد فائر فائٹر گاڑیاں، ایمبولینسز اور پولیس سپر مارکیٹ میں پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ریڈ کراس کے عملے کو بھی فوری طور پر بلایا لیا گیا۔
اس واقعے کے بعد سپر مارکیٹ بند کردی گئی۔
چمنٹز کرمنل انویسٹیگیشن ایجنسی اس واقعے کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔
ر ب/ ش ر (ایجنسیاں)