1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: مال برادر ٹرین سے پاکستانی اور افغانی مہاجر برآمد

صائمہ حیدر
23 نومبر 2016

جرمنی کے شہر میونخ میں فائر فائٹرز اور وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے ریلوے یارڈ میں ایک مال بردار بوگی میں  سے پانچ مہاجرین کو باہر نکالا ہے۔ ان تارکینِ وطن میں سے مبینہ طور پر ایک پاکستانی جبکہ چار افغانی باشندے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2T7m8
Griechenland Idomeni Flüchtlingslager
حفاظتی وجوہات کی بنا پر فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس نے ٹرین میں لدے باقی چھتیس کنٹینرز کی جانچ پڑتال کیتصویر: DW/L. Scholtyssyk

جرمن صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں پولیس نے آج بدھ کی سہ پہر بتایا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کو گزشتہ روز اپنے کام کے اختتام پر ٹرین میں لدی  مال برادر بوگیوں میں سے ایک میں سے مسلسل دستک اور الارم بجنے کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سیل شدہ کنٹینر کو کھولنے کے لیے امدادی کارکنوں کو بلایا گیا۔

 اِن امدادی کارکنوں نے کنٹینر کی سِیل کو کھولا  تو اُنہیں وہاں  پانچ مرد مِلے جو تارکینِ وطن تھے۔ ان مبینہ پناہ گزینوں میں سے چار کا تعلق افغانستان سے جبکہ پانچواں شخص پاکستان کا شہری نکلا۔

 پولیس کے مطابق پانچوں تارکینِ وطن کی صحت اچھی تھی اور اُن کے پاس کھانے پینے کی چیزیں بھی تھیں۔ لہذاٰ ایمبولینس بلانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ جرمن وفاقی پولیس کے مطابق یہ مال برادر ٹرین ترکی سے جرمنی پہنچی تھی۔ ابتدائی طور پر اِس حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہو سکیں کہ یہ مہاجرین  کہاں اور کیسے کنٹینر میں سوار ہوئے۔ پولیس حکام تفتیشی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 حفاظتی وجوہات کی بنا پر فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس نے ٹرین میں لدے باقی چھتیس کنٹینرز کی جانچ پڑتال کی اور انسانوں کی بو سونگھنے والے ایک شکاری کتے کو بھی تلاش کے عمل میں شامل کیا گیا۔ پولیس کو مال برادر ٹرین میں مزید تارکینِ وطن تو نہیں ملے تاہم اُسے ایسے اشارے ضرور ملے ہیں کہ اِن کنٹینرز میں ماضی میں بھی افراد کو چھپا کر یورپ پہنچایا گیا ہو گا۔