1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: سياسی پناہ پر مہاجرين کے ليے بلا معاوضہ قانونی مشاورت

عاصم سلیم
25 اگست 2017

جرمنی ميں يونيورسٹی آف کولون کے طلباء سن 2013 سے ’ريفيوجی لاء کلينک‘ نامی منصوبہ چلا رہے ہيں، جس کے ذريعے پناہ کے متلاشی تارکين وطن کو بلا معاوضہ قانونی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔

https://p.dw.com/p/2iqek
Screenshot: lawcliniccologne.com - Refugee Law Clinic Cologne
تصویر: lawcliniccologne.com

يورپ کو درپيش مہاجرين کے بحران کے عروج پر سن 2015 ميں تقريباً آٹھ لاکھ تارکين وطن جرمنی پہنچے جب کہ براعظم يورپ پہنچنے والے مہاجرين کی تعداد ايک ملين سے کہيں زيادہ تھی۔ اگرچہ غير قانونی مہاجرين کی آمد کے سلسلے نے زور اس سال پکڑا ليکن يہ سلسلہ سن 2000 سے ہی جاری تھا۔جرمن شہر کولون کی يونيورسٹی ميں ’ريفيوجی لاء کلينک‘ کی بنياد سن 2013 ميں رکھی گئی۔ طلباء اپنی اس کاوش کے ذريعے اپنی تعليم کو آگے بھی بڑھانا چاہتے ہيں اور مستحق لوگوں کی مدد بھی کرنا چاہتے ہيں۔ منصوبے کی شريک چيئرمين شقائق کاذميلو نے ڈی ڈبليو سے گفتگو کرتے ہوئے بتايا کہ يہ منصوبہ طلباء کو پيشہ وارانہ تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

 

شقائق کاذميلو کے بقول امريکا ميں اس طرز کے لاء کلينک ايک عرصے سے موجود و مقبول ہيں۔ گو کہ يورپ ميں يہ ايک نيا رجحان ہے، امريکا ميں در اصل يہ انيسويں صدی سے ہی رائج چلے آ رہے ہيں۔ يہ امر اہم ہے کہ  يونيورسٹی آف کولون کے يہ ’ريفيوجی لاء کلينک‘ ملک ميں اپنی طرز کے واحد کلينک نہيں، جرمنی کے مختلف شعبوں ميں مجموعی طور پر ايسے بيس سے زائد کلينک موجود ہيں۔ اور يہ تمام ہی اپنی اپنی صنعت کے لحاظ سے مختلف ہيں۔

کلينک ميں پناہ گزينوں اور تارکين وطن کو مفت مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔ وہاں موجود قانون کے طالب علم اپنے صارفين کے کيسز کا جائزہ ليتے ہوئے ان اس بارے ميں مشورے ديتے ہيں کہ ان کے پاس کيا اور کون سے قانونی مواقع موجود ہيں۔ ايسی مشاورت ميں دلچسپی رکھنے والے پناہ کے متلاشی اشخاص پير تا جمعہ صبح دس بجے سے سہ پہر ڈھائی بجے تک وکلاء تک رابطہ کر سکتے ہيں۔ رابطہ ای ميل کے ذريعے بھی مکن ہے، جس کے ليے ايڈريس يہ ہے:۔ [email protected]

’ريفيوجی لاء کلينک‘ کی ويب سائٹ کا پتہ ہے:۔ http://lawcliniccologne.com

وکلاء کے بقول مشاورت کے مقصد سے ان کے دفتر جانے والے افراد اپنے تمام تر دستاويزات ساتھ لے کر جايا کريں تاکہ ان کا اسی وقت جائزہ لے کر کوئی ٹھوس جواب ديا جا سکے۔ چھوٹے موٹے اور سيدھے سادھے کيسز پر تو طلباء فوراً ہی جواب دے ديتے ہيں تاہم پيچيدہ کيسوں ميں باقاعدہ ايک فارم بھروايا جاتا ہے اور آئندہ کسی تاريخ پر کسی تجربہ کار وکيل کے ساتھ ملاقات طے کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ پناہ گزينوں کو يہ تمام تر سہوليات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہيں۔

’ريفيوجی لاء کلينک‘ کے ساتھ اس وقت بھی قريب تين سو رضاکار منسلک ہيں، جن کی بھاری اکثريت طالب علموں پر مشتمل ہے۔ وہاں کسی بھی وقت عموماً بيس سے ساٹھ کے درميان کيسز پر کام جاری رہتا ہے۔ منصوبے کی شريک چيئرمين شقائق کاذميلو کے مطابق اس قسم کے منصوبے وقت کی ضرورت ہيں۔

مہاجرين کے ليے بلا معاوضہ سائيکليں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید