1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: سب سے زیادہ پھل اور سبزیاں اسپین سے درآمد

30 جولائی 2023

وفاقی شماریاتی دفتر ڈیسٹاٹیس کی طرف سے پیر کو پیش کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جرمنی کو پھل اور سبزی درآمد کرنے والا سب سے اہم ملک اسپین تھا۔

https://p.dw.com/p/4UK4u
Moskau Markt & Obst
تصویر: Natalia Kolesnikova/AFP/Getty Images

 گزشتہ سال جرمنی کو ایک چوتھائی یعنی 26 فیصد سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل اسپین سے ہوئی۔ اس کے بعد جرمنی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا دوسرا سب سے اہم سپلائر نیدرلینڈز تھا جس نے 16 فیصد اور اس کے بعد اٹلی نے جرمنی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات میں 9 فیصد حصہ ڈالا۔ مجموعی طور پر، جرمنی نے 2022ء میں تقریباً 6.2 ملین ٹن پھل اور   4.9 ملین ٹن کے قریب سبزیاں درآمد کیں۔

دوسری جانب جرمنی اپنی برآمدات کی مقدار کو برقرار نہ رکھ سکا۔ مضبوط جرمن معیشت نے اسی عرصے میں سبزیوں کے معاملے میں درآمدات کے مقابلے میں 2 ملین ٹن سبزیاں کم برآمد کی گئیں۔ جبکہ پھلوں کے معاملے میں درآمدی سرپلس5.4 ملین ٹن سے بھی زیادہ تھا۔

Bulgarien Markt mit Obststand
اسپین تمام یورپ میں پھل اور سبزیاں برآمد کرتا ہےتصویر: Getty Images/S. Gallup

جرمنی کے لیے اسپین کئی قسم کے پھلوں اور سبزیوں کا اب تک کا سب سے بڑا فراہم کنندہ تھا۔ 79 فیصد نارنجی، نصف سے زیادہ خربوزے، 72 فیصد لیموں اور تمام نیکٹرین  اور 67 فیصد آڑو اسپین سے ہی درآمد ہوئے۔ یاد رہے کہ یہ ملک اس وقت خشک سالی کے مسائل سے نبرد آزکا ہے۔ خاص طور سے اس کا جنوبی حصہ شدید گرمی اور غیر معمولی بلند درجہ حرارت سے تپ رہا ہے۔

Spanien erste Hitzewelle des jahres
اسپین کی گرم آب و ہوا پھلوں کی کاشت کے لیے موثرتصویر: Jon Nazca/REUTERS

 جرمنی اٹلی سے  33 فیصد انگور، 53 فیصد پالک، 76 فیصد بروکلی اور 87 فیصد سونف درآمد کرتا۔

اطالوی کسان ہی جرمنی کو سیب فراہم کرنے والے  سب سے اہم سپلائرز ہیں۔ لیکن جرمنی کی سیب کی  فصل کے مقابلے میں یہ صرف ایک معمولی کردار ادا کرتے ہیں۔ جرمن کسان بڑی مقدار میں گاجر، پیاز اور بندگوبھی اُگاتے ہیں۔

ک م / ع ت (ڈی پی اے)