جرمن چانسلر کا دورہ چین
23 اکتوبر 2008اشتہار
اس دورے میں توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ چینی قیادت سے ملاقاتوں میں عالمی مالیاتی بحران سمیت پچھلے سال بدھ مت کے پیروکاروں کے روحانی رہنما دلائی لامہ کی جرمن چانسلر سے ملاقات کی وجہ سے پیدا ہو جانے والی جرمن-چین تعلقات میں سرد مہری میں کمی اور تعلقات کی بحالی پر بھی گفتگو ہو گی۔
بعد ازاں وہ چینی وزیر اعظم ون جیاباؤ سے بھی ملیں گی۔ سالانہ ایشیا یورپ میٹنگ میں تقریبا چالیس ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ جمعے کو جرمن چانسلر، چینی صدر ہوجن تاؤ سے بھی ملاقات کریں گی۔
ایشیا یورپ میٹنگ میں اس بار عالمی مالیاتی بحران اور زمیں کو درپیش ماحولیاتی آلودگی وموسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سر فہرت ہیں۔ میٹنگ میں یورپ سے 27 اور ایشیا کے 16وفود شرکت کر رہے ہیں۔