1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن چانسلر يونان کے دورے پر

9 اکتوبر 2012

جرمن چانسلر انگيلا ميرکل آج شديد مالی مشکلات ميں گھرے يورو زون کے ملک يونان کا دورہ کر رہی ہيں۔ سن 2007ء کے بعد سے اُن کا يونان کا يہ پہلا دورہ ہے۔

https://p.dw.com/p/16Mor
تصویر: picture-alliance/dpa

جرمن چانسلر آنگيلا ميرکل کے دورہء يونان کو اس ملک سے دوستی اور اُس کا ساتھ دينے کی علامت قرار ديا جا رہا ہے۔ ليکن يونان کے بعض شہری چانسلر ميرکل سے سخت نالاں ہيں اور اس کا اظہار بہت شديد انداز ميں کر بھی رہے ہيں۔

جرمن چانسلر ميرکل کے يونان کے دورے ميں دونوں ملک برابر کی سطح پر نہيں ہوں گے۔ وہ خود کو بالکل صحيح سمجھتی ہيں اور يونان فی الوقت ناقابل حل نظر آنے والے مالی مسائل اور ان کے نتيجے ميں سماجی دشواريوں، ہڑتالوں، احتجاجی مظاہروں اور ہنگاموں کا سامنا کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر بار بار يونان سے کہہ رہی ہيں کہ وہ جرمنی کی مثال پر عمل کرے اور اپنے بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کے ليے يورپی يونين کی مجوزہ اصلاحات کو عملی شکل دے۔ حال ہی ميں انہوں نے کہا:’’يونان ميں سرکاری اور دوسرے ملازمين کی پنشنوں ميں تخفيف پر ميرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ عام لوگوں کا اس ميں کوئی قصور نہيں۔‘‘

جرمن چانسلر ميرکل کے يونان کے دورے پر مظاہرے
جرمن چانسلر ميرکل کے يونان کے دورے پر مظاہرےتصویر: picture-alliance/dpa

جرمن وزير خزانہ وولف گانگ شوئبلے نے چانسلر مير کل کے دورہء يونان سے قبل کہا کو اگر يونان نے بچتی پروگرام جاری نہ رکھا تو اُسے مزيد رقوم نہيں دی جائيں گی۔ ميرکل کی پارٹی سی ڈی يو کے ممتاز رہنماؤں نے اُن سے کہا ہے کہ وہ ايتھنزميں صاف صاف بات کريں اور واضح کر ديں کہ يونان کو کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حقيقت يہ ہے کہ جرمن چانسلر نے يونان کی مالی امداد کی بھر پور حمايت کی ہے۔ انہوں نے يونان کے يورو زون سے نکل جانے کی بھی ہميشہ مخالفت کی ہے۔ اُن کے مطابق يونان کے ديواليہ ہو جانے کے نتائج کا اندازہ بھی نہيں لگايا جا سکتا۔

ايتھنز ميں پنشنر بچت، يونانی حکومت اور يورپی يونين کے خلاف مظاہرے کر رہے ہيں
ايتھنز ميں پنشنر بچت، يونانی حکومت اور يورپی يونين کے خلاف مظاہرے کر رہے ہيںتصویر: Reuters

ليکن يونان ميں جرمن چانسلر پر بہت غصہ ظاہر کيا جا رہا ہے۔ يونانی اخبارات کے سر ورق پر نازی سواستيکا نشانات چھپ رہے ہيں اور انگيلا ميرکل کو ’دُختر ہٹلر‘ تک کہا جا رہا ہے۔ اُن کے ايتھنز کے دورے کے موقع پر پوليس نے حالات کو قابو ميں رکھنے کے ليے اپنے 7000 اہلکار تعينات کیے ہیں۔

جرمنی کے طبقہء عوام ميں سب سے زيادہ مقبول روزنامہ Bild مسلسل يہ لکھ رہا ہے کہ يونانی کاہل اور نا اہل ہيں، بد عنوان سياستدانوں سے مل کر جرمنوں کا سخت محنت سے کمايا ہوا پيسہ ہڑپ کر رہے ہيں اور اس پر شکر گزار تک نہيں ہيں۔

K.Heiner,sas/B.Marx,aa