1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن چانسلر اور روسی صدر کے درمیان ملاقات

31 مارچ 2009

گروپ ٹونٹی کی سمٹ سے قبل روسی اور جرمن لیڈروں کے درمیان آج منگل کو ہونے والی ملاقات خاصی اہم خیال کی جا رہی ہے۔ اِس ملاقات میں عالمی مالیاتی بحران کے دونوں ملکوں کی معاشیات پر ہونے اثرات کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/HN7E
سینٹ پیٹرز برگ ڈائیلاگ: جرمن چانسلر اور روسی صدر (دائیں )تصویر: AP

اِس میں کوئی شک نہیں کہ یورپ اور عالمی سطح پر جرمنی اور روس انتہائی اہم اقتصادی ملک ہیں۔ مگر سر دست دونوں ملکوں کی اقتصادیات کو معاشی بحران کی آندھی نے گھیرا ہوا ہے۔ جرمنی کی جمود کا شکار ہونے والی اقتصادیات میں تحریک کے لئے جرمن چانسلز اینگلا میرکل ہر ممکن کوشش میں ہیں۔

Kanzlerin Merkel trifft russischen Präsidenten Medwedjew in Sankt Petersburg
روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر اور جرمن چانسلر، گفتگو کرتے ہوئے۔تصویر: AP

اُن کی آج روسی صدر ڈمیٹری میڈویڈیف سے ہونے والی ملاقات، مالیاتی بحران اور گروپ ٹونٹی کے سربراہ اجلاس کے تناظر میں خاصی اہم تصور کی جا رہی ہے۔ روسی صدر اور جرمن چانسلر میں آج کی ملاقات ان کی لندن روانگی سے ایک دِن قبل ہو گی۔ دونوں لیڈر دو اپریل کو گروپ ٹونٹی کے سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ اُن کی برلن میں ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کے علاوہ مالیاتی بحران کے اثرات سے نمٹنے پر بھی بات چیت ایجنڈے پر شامل ہے۔

Bildgalerie Jahresrückblick 2008 Juni Deutschland Russland
جرمن چانسلر اینگلا میرکل دورہ روس کے دوران، روسی صدر میڈ ویڈیف کے ہمراہتصویر: AP

اِس حوالے سے یہ اہم ہے کہ جرمن چانسلر اینگلا میرکل مسلسل مالیاتی بحران کے بعد مالی منڈیوں اور اداروں کے اندر شفافیت پیدا کرنے کے لئے سخت قوانین کو وقت کی ضرورت تصور کرتی ہیں۔ وہ اِس کی ایک بڑی وکیل بن کر ابھری ہیں اور اُن کے خیالات کو کئی ملکوں کی جانب سے پذیرائی بھی حاصل ہوئی ہے۔ امکاناً ملاقات کے بعد گروپ ٹونٹی کے اجلاس میں روسی صدر بھی جرمن چانسلر کے مؤقف کی حمایت کریں کہ قوانین سازی کرنے کے بعد ہی دوسرے معاملات پر توجہ دی جائے جن سے مالیاتی بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

جرمن چانسلر اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے دوران یہ کہہ چکی ہیں کہ وہ روسی صدر کی برلن آمد کے موقع پر اُن سے سکیورٹی معاملات پر بات کریں گی۔ اِس کے علاوہ وہ روسی صدر سے کہیں گی کہ روس نیٹو کے ساتھ مل کر مشترکہ چیلنجز پر کھل کر بات کرے تاکہ دونوں کے تعلقات میں بہتری کے آثار پیدا ہوں۔ جرمن چانسلر پارلیمنٹ میں یہ کہہ چکی ہیں کہ نیٹو کو روس کی صورت میں ایک بہتر پارٹنر کی ضرورت ہے۔

جرمن چانسلر اور روسی صدر آج منگل کو جرمن تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں جرمن کار صنعت کے علاوہ توانائی اور فولاد کی صنعت کے اہم افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ اِس بات کے قوی امکان ہیں کہ جرمن روس کے اندر اپنی سٹیل کی کھپت میں دلچسپی رکھنے کے علاوہ روس کو گیس اور تیل کے شعبے میں اپنی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی پیشکش کر سکتا ہے۔