1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال کلب ڈورٹمنڈ کے سابق کوچ فیفا کے کوچ آف دی ایئر

24 ستمبر 2019

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے رواں برس کے لیے بہترین کوچ اور بہترین فٹ بالرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ سال کا بہترین کھلاڑی لیونل میسی کو قرار دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3Q93L
Fußball FIFA Weltfußballer-Wahl | Trainer des Jahres Jürgen Klopp
تصویر: Getty Images/AFP/M. Bertorello

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے برطانوی کلب لیورپول کے کوچ یرگن کلوپ کو 'کوچ آف دی ایئر‘کے اعزاز سے نوازا ہے۔ کلوپ نے لیورپول کلب کے کوچ کے فرائض سن 2015 میں سنبھالے تھے۔

فیفا کے مطابق کلوپ کا مقابلہ مانچسٹر کے کوچ پیپ گواردیلیو اور ٹوٹن ہائم کے ماؤریسیو پوچینٹینو سے تھا۔ لیور پول چیپمئنز لیگ کی فاتح ہے۔ پیپ گواردیلیو جرمن فٹ بال کلب میونخ کے بھی کوچ تھے اور اسی دوران انہوں نے مانچیسٹر سٹی فٹ بال کلب کا کوچ بننا قبول کیا تھا۔

 لیورپول سے قبل کلوپ جرمن فٹ بال کلب ڈورٹمنڈ کے کوچ تھے۔ ڈورٹمنڈ فٹ کلب نے کلوپ کی کوچنگ میں دو مرتبہ ملکی چیمپیئن شپ جیتی تھی۔ ان ہی کی رہنمائی میں ڈورٹمنڈ چھ مرتبہ بنڈس لیگا کے فائنل پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔ باون برس کے یرگن کلوپ ڈورٹمنڈ کے ساتھ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے تک بطور کوچ  وابستہ رہے تھے۔

Fußball FIFA Weltfußballer-Wahl | Frauen | Weltfußballerin 2019
سال کی بہترین خاتون فٹ بالر امریکا کی میگن روپینو قرار پائی ہیںتصویر: Reuters/F. L. Scalzo

رواں برس کے بہترین کوچ کا اعزاز حاصل کرنے والے کلوپ نے کوچنگ کا سلسلہ سن 2001 میں شروع کیا تھا۔ بطور کوچ اُن کی پہلی ٹیم مائنز تھی۔ اعزاز حاصل کرنے پر لیورپول کے کوچ نے اپنے برطانوی کلب کا شکریہ ادا کیا کہ اُن کی چیمپیئنز لیگ جیتنے کے تناظر میں انہیں اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ کلوپ جرمن فٹ بال کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔

فٹ بالر آف دی ایئر ارجنٹائن کے لیونل میسی کو قرار دیا گیا ہے۔ انہیں چھٹی مرتبہ یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان کے قریب ترین حریف کرسٹیانو رونالڈو تھے، جو اس اعزاز کے حصول کی دوڑ میں تیسرے مقام پر رہے۔ وہ اب تک بہترین فٹ بال کا اعزاز پانچ مرتبہ جیت چکے ہیں۔ دوسری پوزیشن لیورپول کے دفاعی کھلاڑی ورجل یان دیک (Virgil van Dijk) کو ملی۔

بہترین خاتون فٹ بالر کا اعزاز امریکی کھلاڑی کے حصے میں آیا۔ وہ اُس امریکی ٹیم کا حصہ تھیں، جس نے رواں برس جولائی میں فرانس میں کھیلے جانے والے خواتین ورلڈ کپ جیتا تھا۔ انہیں ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

ٹموتھی جوننز (عابد حسین)