1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تین ملین مہاجرین کو امریکا سے نکالا جائے گا، ٹرمپ

شامل شمس
13 نومبر 2016

نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد فوری طور پر تین ملین مہاجرین کو امریکا بدر کر دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس سے بات کرتے ہوئے کہی۔

https://p.dw.com/p/2Sdka
USA | Donald Trump
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ngan

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرمنل ریکارڈ  رکھنے والے، مجرم، گینگز سے تعلق رکھنے والے افراد اور ڈرگ ڈیلرز کو فوری طور پر امریکا سے نکال دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعداد تین ملین کے قریب بنتی ہے۔ یا تو ان کو امریکا چھوڑنا پڑے گا یا پھر ان کو جیلوں میں ڈالا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بھی یہ بات کی تھی کہ وہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

 ان کے متنازعہ بیانات پر ملکی اور غیر ملکی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔ ماضی میں ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں مقیم مسلمانوں پر نظر رکھنے کے لیے ان کی رجسٹریشن لازمی بنائیں گے۔

 وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کچھ عرصے کے لیے بیرون ممالک سے مسلمانوں کے امریکا آنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ وہ میکسیکو کی امریکا کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

 ٹرمپ نے آٹھ نومبر کو امریکا میں ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو رائے عامہ کے جائزوں اور میڈیا کی توقعات کے خلاف شکست دے دی تھی۔

 وہ جنوری میں موجودہ صدر باراک اوباما کی جگہ لیں گے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید