1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میں کرفیو نافذ

کشور مصطفیٰ3 نومبر 2015

ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور کُرد عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ اس علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1Gynk
تصویر: DISA

اتوار یکم نومبر کو ترکی میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد ترک سکیورٹی فورسز اور کُرد عسکریت پسند باغیوں کے مابین جھڑپوں میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔ ویک اینڈ پر ہوئے الیکشن کے بعد سے ترکی میں سلامتی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

دریں اثناء ترک فوج نے سرحد پار شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے عسکریت پسندوں کے اڈوں پر پیر کو فضائی حملے کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ترکی کی حکمران جماعت ) اے کے پی( جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے دوبارہ پارلیمانی اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔ ان نتائج کو صدر رجب طیب ایردوآن کی ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایردوآن نے گزشتہ جولائی میں کردوں کے ساتھ دو سالہ جنگ بندی کے معاہدے کے بے اثر ہو جانے کے بعد کُرد باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔

Türkei Unruhen bei Kurden-Demonstration in Istanbul
ترکی میں آتے دن کُود باغی حکومت کے خلاف پرنشدد احتجاج کر رہے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa/S. Suna

منگل کو ترک فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ترک جنگی طیاروں نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے شمالی عراق میں قائم اڈوں پر بمباری کی ہے۔

فوج کے بقول، ’’علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) کے ٹھکانوں، دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کیے جا نے والے اسلحہ ڈپوؤں اور غاروں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا گیا ہے‘‘۔

بتایا گیا ہے کہ پیر کو اس فوجی آپریشن کا نشانہ ترکی کے عراق کی سرحد کے نزدیک واقع کُرد اکثریتی صوبے حکاری میں قائم کُرد علیحدگی پسند جنگجوؤں کے اڈے کو بنایا گیا۔ اس ترک فوجی آپریشن کا ہدف شمالی عراق کے متعدد علاقے بھی تھے جن میں کوہ قندیل بھی شامل ہے۔

Türkei Explosion in Suruc
صوبے سوروچ میں کردوں کے حامیوں پر بمیاریتصویر: picture-alliance/AA/R. Maltas

گزشتہ جولائی سے ترک فورسز اور کرد باغیوں کے مابین کشیدگی اور تصادم میں واضح اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ تب ترکی کے ایک سرحدی صوبے سوروچ میں کردوں کے حامیوں پر بم حملے بنے تھے۔ اُس واقعے میں 34 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اُس حملے کا الزام انتہا پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ پر عائد کیا گیا تھا۔

کُرد باغیوں نے 1984ء میں جنوب مشرقی ترکی کے علاقے میں وسیع تر خود مختاری کے لیے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ تب سے اب تک کُرد علیحدگی پسند باغیوں کا یہ بحران 45 ہزار جانوں کے ضیاع کا سبب بن چُکا ہے۔