1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہبیلجیم

بیلجیم میں مراکشی فٹبال ٹیم کے ایک سو سے زائد مداح گرفتار

15 دسمبر 2022

فرانس کے کئی شہروں میں بھی مراکشی اور فرانسیسی فٹبال ٹیم کے حامیوں کے درمیان چھوٹی موٹی جھڑپیں ہوئیں۔ فرانس کے جنوبی شہر مونٹ پیلیئر میں ایک لڑکا ایک کار کے ٹکر کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا۔

https://p.dw.com/p/4Kxeu
WM 2022 - Frankreich - Marokko - Fans in Brüssel
تصویر: Simon Wohlfahrt/AFP

بیلجیم میں پولیس نے مراکش کی فٹبال ٹیم کے ایک سو سے زائد پرستاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کو فیفا ورلڈ کپ کے بدھ کی رات ہوئے سیمی فائنل میں مراکش کی فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد دارالحکومت برسلز میں ہلڑ بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

WM 2022 - Frankreich - Marokko - Fans in Brüssel
برسلز شہر کے مرکز میں پولیس اور مراکشی فٹ بال ٹیم کے مداحوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیںتصویر: Simon Wohlfahrt/AFP

بیلجیم پولیس کے مطابق گرفتارکے گئے افراد پر نقص امن، پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اینٹورپ شہر میں بھی پولیس نے متعدد مراکشی فٹبال ٹیم کے پرستاروں کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی نیوز ایجنسی بیلگا کے مطابق حکام کو خدشہ تھا کہ اب بھی تعطل کی وہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جو بیلجیم کی گروپ کے مرحلے پر مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد بیلجیم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مظاہروں سے پیدا ہوئی تھی۔

فرانسیسی مداحوں کا جشن

فرانس بھر میں خوشگوار مناظر کے باوجود پولیس نے مراکش اور اس کے سابق نو آبادیاتی حکمران (فرانس) کے درمیان میچ کے دوران اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی بدامنی کو روکنے کے لیے 10,000 کے قریب افسران کو متحرک کیا تھا۔

فرانسیسی پولیس  نے پیرس میں آرک ڈی ٹرومفے کے قریب آتش بازی کرنے والے شائقین کے ایک گروپ کو منتشر کیا اور جنوبی شہر نیس میں پٹاخے چلانے والے فٹ بال کے شائقین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

WM 2022 - Frankreich - Marokko - Fans in Paris
فرانسیسی پولیس  نے پیرس میں آرک ڈی ٹرومفے کے قریب آتش بازی کرنے والے شائقین کے ایک گروپ کو منتشر کیا تصویر: Lewis Joly/AP/dpa/picture alliance

پولیس نے ملک بھر میں 170 کے قریب گرفتاریاں بھی  کیں، جن میں تقریباً 40 افراد کا ایک گروپ بھی شامل ہے، جو انتہائی دائیں بازو کے گروہوں سے منسلک تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد ممنوعہ ہتھیاروں کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔

مونٹ پیلیئر میں سانحہ

فرانس کے جنوبی شہر مونٹ پیلیئر میں مراکش کے شائقین نے اس نقصان کا جواب آتش بازی اور سڑکیں گھیرٗ کر دیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ایک 14 سالہ لڑکا کارکی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہونے کے کچھ دیر بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں حادثے میں ملوث کار ڈرائیور کے اچانک یو ٹرن لینے سے پہلے شائقین کو اس گاڑی سے فرانسیسی جھنڈا کھینچتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس حادثےکی پولیس تفتیش جاری ہے۔

ش ر ⁄ ک م ( ڈی پی اے، اے پی، اے ایف پی)

فیفا ورلڈ کپ: مراکش کی کامیابی عرب دنیا کے لیے کیا معنی رکھتی ہے