1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شطرنج کے نئے سب سے کم عمرعالمی چیمپیئن کون ہیں؟

13 دسمبر 2024

کانٹے کے مقابلے میں جب ایسا لگ رہا تھا کہ میچ ٹائی ہو جائے گا، تو اسی دوران چینی کھلاڑی نے ایک غلطی کر دی اور اس طرح بھارتی کھلاڑی گوکیش ڈوما دنیا کے سب سے کم عمر ترین شطرنج کے چیمپیئن بن گئے۔

https://p.dw.com/p/4o5bK
Schach-WM Inder Dommaraju Gukesh
تصویر: Seshadri Sukumar/Zuma/dpa/picture alliance

بھارت کے نوجوان شطرنج کھلاڑی گوکیش ڈوما راجو جمعرات کے روز عالمی سطح پر شطرنج کے سب سے کم عمر چیمپیئن بن گئے۔ انہوں نے سنگاپور میں سیریز کے آخری میچ میں چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

نوعمر شطرنج کے ماہر گوکیش کون ہیں؟

بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن نے سوشل میڈيا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان "تاریخ کے سب سے کم عمر ورلڈ چیمپیئن" بن گئے ہیں۔

پاکستان کا شطرنج اولمپیئڈ سے بائیکاٹ پر بھارت کی نکتہ چینی

اس سے پہلے کم عمر میں عالمی ٹائٹل جیتنے والے روسی کھلاڑی گیری کاسپرو تھے، جنہوں نے سن 1985 میں 22 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

پانچ بار عالمی چیمپیئن رہنے والے بھارتی کھلاڑی وشواناتھن آنند کے بعد گوکیش یہ ٹائٹل جیتنے والے دوسرے بھارتی شہری بھی ہیں، جن کا تعلق جنوبی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔

شطرنج مقابلے میں روبوٹ نے اپنے حریف بچے کی انگلی توڑ دی

گوکیش نے گزشتہ اپریل میں کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ میں جیت حاصل کر کے ڈنگ کے خلاف میچ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ جبکہ چينی کھلاڑی ڈنگ نے 2023 میں روس کے ایان نیپومنیاچی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 

لیجنڈری شاطر کیسپیروف ایک مرتبہ پھر شطرنج کی بساط پر

 ڈنگ کی ذرا سی غلطی اور گوکیش کی فتح

چین اور بھارتی کھلاڑی کی جوڑی کے 14ویں گیم میں، گوکیش نے چین کے ڈنگ لیرین کو 6.5 کے مقابلے میں 7.5 کے اسکور سے شکت دی۔ ماہرین کے مطابق چینی کھلاڑی نے ایک ایسی غلطی کی جسے "آرام دہ پوزیشن میں کی گئی غلطی" کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

گوکیش اور ڈنگ
اپنی جیت کے بعد بھارتی کھلاڑی گوکیش نے اپنے چینی حریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگ نے ایک چیمپيئن کی طرح جم کر مقابلہ کیاتصویر: Seshadri Sukumar/Zuma/dpa/picture alliance

ایسا لگ رہا تھا کہ جمعے کے روز بھی میچ ٹائی بریک کی طرف بڑھے گا، تاہم گوکیش اس وقت ڈنگ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے، جب چینی کھلاڑی نے اپنی 55 ویں چال کے دوران ایک بڑی غلطی کی۔

ڈنگ نے میچ کے بعد کہا، "جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے غلطی کی ہے، تو میں مکمل طور پر صدمے میں تھا۔"

جاپانی شطرنج کا انمول ہیرا، چودہ سالہ گرینڈ ماسٹر

اپنی جیت کے بعد گوکیش نے اپنے حریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگ نے "ایک چیمپيئن کی طرح مقابلہ کیا۔"

گوکیش نے جرمن گرینڈ ماسٹر ونسنٹ کیمر سمیت اپنے کئی ٹرینرز اور دیگر تربیتی عملے کا شکریہ ادا کیا۔

میگنس کارلسن، شطرنج کا نیا بادشاہ

یہ میچ 14 راؤنڈ پر مشتمل کافی دیر تک چلا، جسے "کلاسیکل" ایونٹ قرار دیا گیا۔ اس کے لیے ڈھائی ملین امریکی ڈالر کی رقم بطور انعام رکھی گئی تھی۔

ص ز/ ۔۔۔ (اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے)

پولو کھیل کی پاکستانی شہزادی، عفاف خٹک